پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود بچی انتقال کرگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے یہ افسوسناک خبر شیئر کی، تصویر میں انہوں نے نومولود کا ہاتھ تھام رکھا ہے۔
“From Allah , to Allah”
I couldn’t hold you longer my lil Angel 👼
Baba&mama will miss you 😢
May you stay on highest ranks in Heaven 😭 pic.twitter.com/j367GOs8VQ— Aamir Jamal (@iaamirjamal) October 22, 2025
انہوں نے لکھا کہ اللہ کی طرف سے اللہ کی طرف۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ میری ننھی شہزادی میں آپ کو زیادہ دیر تک نہیں سنبھال سکا، ماں اور بابا آپ کو یاد کریں گے۔
عامر جمال aamir jamal نے اپنی نومولود بچی کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں، بچی کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ ان کے مداحوں اور کھیل کے حلقوں نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے صبر کی دعا دی ہے۔
View this post on Instagram
29 سالہ عامر جمال اپریل 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، نومولود بچے کی وفات کی خبر نے ان کے مداحوں اور کرکٹ حلقوں کو افسردہ کر دیا ہے، افسوس اور ہمدردی کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
کرکٹ کیریئر پر ایک نظر
عامر جمال نے ستمبر 2022 میں انگلینڈ کے خلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے جلد ہی اپنی باؤ لنگ کی وجہ سے ٹیم میں نمایاں مقام حاصل کر لیا،دسمبر 2023 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کے دوران انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کر کے قومی ٹیم کے لیے یادگار آغاز کیا۔
آصف آفریدی نے 92 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
سڈنی ٹیسٹ میں ان کی 82 رنز کی جارحانہ اننگز، جس میں ناتھن لیون کو سوئچ ہٹ پر چھکا مارا، مداحوں کو کو یہ انداز بہت پسند آیا۔وہ عمران خان کے بعد دوسرے پاکستانی کھلاڑی بنے جنہوں نے ایک ہی ٹیسٹ میچ میں 80 سے زائد رنز بنائے اور چھ وکٹیں بھی حاصل کیں۔
