پاکستان میں تاریخی نجکاری کو عالمی اعتماد کی بحالی کی علامت قرار دیا گیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی نے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری کی ہے، یو اے ای uae کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی) نے پانچ ارب ڈالر میں فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی ہے۔
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف
آئی ایچ سی 240ارب ڈالر مارکیٹ ویلیو کے ساتھ 1300 سے زائد ذیلی کمپنیوں کی نگرانی کرتی ہے، آئی ایچ سی کا اہم منصوبہ بینک کو جدید، مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل کمرشل بینک میں تبدیل کرنا ہے۔
کمپنی کے ترجیحی منصوبوں میں پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن اور عالمی معیار کے نظام کا فروغ شامل ہے، آئی ایچ سی کا ذیلی ادارہ انٹرنیشنل ریسورسز ہولڈنگ پاکستان میں کان کنی اور توانائی کے منصوبوں میں بھی سرگرم عمل ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ، ڈالر بھی سستا ہو گیا
آئی ایچ سی نے پاکستان کے مالیاتی اور دیگر شعبوں میں اربوں روپے کی مزید سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا ہے، پاکستان میں نج کاری کا یہ سنگِ میل عالمی منڈیوں میں پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
آئی ایم ایف کے مثبت جائزے اور عالمی ریٹنگ میں بہتری سے پاکستان کے اصلاحاتی عمل کو نئی جہت ملی ہے، پاکستان کی معاشی و اصلاحاتی کامیابیوں میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار ہے۔
