کراچی: شہر قائد میں چھینے گئے موبائل فونز کی برآمدگی کے بعد شہریوں کو واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
سی پی ایل سی نے گورنر ہاؤس سندھ میں ایک تقریب کے دوران 100 سے زائد برآمد شدہ موبائل فونز ان کے مالکان کو واپس کر دیئے۔
سی پی ایل سی ترجمان کے مطابق 800 سے زائد چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کا سراغ لگا کر انہیں برآمد کرا لیا گیا ہے۔ جو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کاروباری برادری کے درمیان تعاون کی واضح مثال ہے۔
موبائل فونز کی برآمدگی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر کراچی پولیس کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ سی پی ایل سی ٹیکنالوجی، ڈیٹا انٹیگریشن اور کمیونٹی پارٹنر شپ کے ذریعے عوامی تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کا اعتماد بحال ہو۔
یہ بھی پڑھیں: مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
انہوں نے کہا کہ چوری یا چھینے گئے موبائل فونز کی فوری رپورٹ درج کرائی جائے۔ تو ان کی برآمدگی کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔
