گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ (cement)کی ریٹیل قیمت میں استحکام رہا ۔
پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1373 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.05 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1372 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1441 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1441 روپے تھی ۔
مختلف شہروں میں بوری کی قیمتیں:
اعدادوشمار کے مطابق 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1345 ، راولپنڈی 1346، گوجرانوالہ 1420، سیالکوٹ 1370، لاہور 1408، فیصل آباد 1380، سرگودھا 1360، ملتان 1416، بہاولپور 1407، پشاور 1350 اور بنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367 ، حیدر آباد 1427، سکھر 1500، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1500 اور خضدار میں 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:سیمنٹ کی ایکسپورٹ اور مقامی فروخت میں اضافہ
