تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ پرندے مخصوص اقسام اور رنگوں والی گاڑیوں کو بیٹ کرنے کے لیے استعمال کرنے کو پسند کرتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں پرندوں کا گاڑیوں پر بیٹ کرنے کے معاملے پر تحقیق کی گئی۔ جس میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ پرندے مخصوص گاڑیوں کو بیٹ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
صرف انسان ہی گاڑیوں کے برانڈز سے وفادار نہیں ہوتے۔ بلکہ پرندے بھی مخصوص اقسام اور رنگوں والی گاڑیوں کو ٹوائلٹ کے طور پر استعمال کرنا پسند کرتے ہیں۔
امریکہ میں ایک ہزار ڈرائیورز سے سروے کیا گیا۔ جس میں ان سے پرندوں کے گاڑیوں پر بیٹ سے متعلق تفصیلات لی گئیں۔ تاکہ معلوم ہو سکے کہ کونسی گاڑیاں پرندوں کا زیادہ ہدف بنتی ہیں۔
سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ براؤن یا بھوری، سرج اور سیاہ رنگوں کی گاڑیاں سب سے زیادہ پردوں کے بیٹوں سے متاثر ہوتی ہیں۔ پرندے سفید، سلور اور گرے رنگوں والی گاڑیوں کا انتخاب کم ہی کرتے ہیں۔
تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پرندے رنگوں کو انسانوں سے مختلف انداز سے دیکھتے ہیں۔ پرندوں میں الٹرا وائلٹ روشنی شناخت کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے مخصوص رنگوں کی گاڑیاں پرندوں کے لیے زیادہ نمایاں ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کمپنی مالک نے ملازمین کو گاڑیاں تحفے میں دے کر سب کو حیران کر دیا
یہ بات بھی سامنے آئی کہ پرندوں سے بچنے کے لیے گاڑیوں کی پارکنگ کا مقام بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پرندے بجلی کی تاروں اور درختوں کی شاخوں سے بیٹ کرنا پسند کرتے ہیں۔ اور اگر نیچے گاڑی موجود ہو تو وہ انہیں اپنا ہدف بناتے ہیں۔
