راولپنڈی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور اب بھی 148 رنز کے خسارے میں ہے۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 رنز اسکور کیے، کپتان شان مسعود نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ سعود شکیل نے 66 اور عبداللہ شفیق نے 57 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشَو مہاراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سائمن ہارمر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن پاکستانی اسپنرز کے سامنے دباؤ میں نظر آئی، اوپنر ایڈن مارکرم 32 اور ریکلٹن 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ٹونی ڈے زورزی نے 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم اسپنرز آصف آفریدی اور ساجد خان نے یکے بعد دیگرے اہم وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو میچ میں برتری دلا دی۔
دن کے اختتام پر ٹرسٹن اسٹبز 68 اور وکٹ کیپر کائل ویریاین 10 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ آصف آفریدی نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
50 اوورز اسپن بولنگ، ویسٹ انڈیز نے ون ڈے انٹرنیشنل میں منفرد ریکارڈ قائم کر دیا
راولپنڈی کی وکٹ اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہو رہی ہے اور تیسرے دن کا کھیل میچ کے نتیجے کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔
