سام سنگ کا پہلا ٹرائی فولڈ فون، اے پیک سمٹ میں پیش کرنے کی تیاری

سام سنگ کا نیا تین حصوں میں فولڈ ہونے والا فون تیار

جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ پہلی بار ٹرائی فولڈ اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے، جسے اے پیک سمٹ 2025 کے دوران نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق یہ فون عوام کے ہاتھوں میں نہیں دیا جائے گا بلکہ صرف شیشے کے پیچھے ڈسپلے کیا جائے گا۔

واٹس ایپ میں اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے اے آئی امیج جنریٹر متعارف

رپورٹ کے مطابق اس منفرد فون میں دو ہِنجز لگائے گئے ہیں، جن کی مدد سے فون ایک عام موبائل سے ٹیبلٹ کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس فولڈایبل ٹیکنالوجی میں ایک نیا تجربہ ثابت ہوگی۔

اگرچہ کمپنی نے لانچ کی حتمی تاریخ ظاہر نہیں کی، مگر ذرائع کے مطابق اس سال کے آخر تک اسے مارکیٹ میں لانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کے مطابق سام سنگ کا یہ قدم فولڈایبل فونز کی بڑھتی ہوئی دوڑ میں اپنی برتری قائم رکھنے کی ایک بڑی کوشش ہے۔


متعلقہ خبریں