نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔
بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایما پر نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ baloch national movement کے بیرون ملک احتجاج کی حقیقت آشکار ہو گئی۔ بلوچستان کے علاقے زہری میں حقائق کے برعکس پروپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
خاتون صحافی کے سوالات پر مظاہرین زہری کے موجودہ حالات سے لاعلم پائے گئے، مظاہرے میں شریک افراد خاتون صحافی کے سوالات پر جواب دینے سے کتراتے رہے۔
پاک افغان جنگ بندی معاہدے میں وقت کی حد مقرر نہیں ، خلاف ورزی نہ ہونے تک برقرار رہے گا ، خواجہ آصف
خاتون صحافی نے سوال کیا کہ مظاہرین اور غیر مقامی باشندوں کو اس مظاہرے کیلئے غیر ملکی لابیز کے ذریعے کرایہ پر خریدا گیا؟ خاتون صحافی نے کہا کہ مظاہرین نے جن افراد اور بچوں کی تصویریں اٹھائی ہوئی تھیں، انہیں اُن کے نام تک معلوم نہیں تھے۔
مظاہرین نے اعتراف کیا کہ وہ بلوچستان کے بارے میں کچھ نہیں جانتے حتی کہ وہ کبھی وہاں گئے ہی نہیں۔ یہ مظاہرہ جھوٹے نعروں، مصنوعی جذبات اور پروپیگنڈا پر مشتمل تھا۔
درحقیقت بلوچستان کے علاقے زہری میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حوالے سے عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں، ابتدائی طور پر بعض حلقوں نے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر اور سکیورٹی فورسز کے حوالے سے گمراہ کن دعوے پھیلائے، یہ فتنہ الہندوستان کے مسنگ پرسن اور احساس محرومی جیسے پروپیگنڈا کا تسلسل تھا۔
افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم ہزاروں غیر ملکی باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا
مقامی آبادی کی مدد سے سکیورٹی فورسز نے زہری کو دہشت گرد عناصر سے پاک کر کے مکینوں کو امن و تحفظ فراہم کیا۔ آج زہری بلوچستان کی سڑکیں کھلی ہیں، بازار آباد ہیں اور بچے بلا خوف و خطر اسکول جا رہے ہیں۔
بلوچ عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد اور تعاون کے باعث علاقے میں پُرامن اور خوشحال ماحول اس پرپیگنڈا کی نفی ہے۔
