راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام تک مہمان ٹیم 333 رنز کے جواب میں 172 رنز پر 5 وکٹیں کھو چکی ہے۔ جنوبی افریقہ کو اب بھی 161 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔
پاکستان کی جانب سے اسپنرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ اسف آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ناتجربہ کار اسپنر نمان علی نے بھی نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو پریشان رکھا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹرِسٹن اسٹبز 67 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ وکٹ کیپر کائل ویرینے 4 رنز بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ کپتان ایڈن مارکرم 32 اور ڈی زورزی 55 رنز بنا کر نمایاں رہے مگر پاکستانی اسپنرز کے سامنے باقی بلے باز جم نہ سکے۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے تھے، جس میں کپتان شان مسعود کے 87 اور سعود شکیل کے 66 رنز نمایاں تھے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشَو مہاراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلش کپتان ہیری بروک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
میچ کے تیسرے روز پاکستان کو ابتدائی کامیابیاں حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ برتری کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
