اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی(sohail afridi) کو غیر منتخب افراد کو کابینہ میں شامل کرنے پر مزاحمت کی دھمکی دے ڈالی۔
اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ کسی غیر منتخب شخص کو کابینہ میں شامل کرنے پر مزاحمت کرینگے،89منتخب نمائندوں میں سے جسے چاہیں کابینہ میں شامل کریں، کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
اراکین نے تنبیہ کی کہ اگر کسی غیر منتخب شخص کو کابینہ میں شامل کیا گیا تو اسمبلی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سے سوال کیا کہ کیا 89 منتخب نمائندے نا اہل ہیں، وزارتیں نہیں چلاسکتے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اراکین اسمبلی کو ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
مزید پڑھیں:نئےوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بیرون ملک سفرنہیں کرسکتے
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنیں گے،ندیم افضل چن کا دعویٰ
