چمن، پاک افغان سرحد پرتجارتی سرگرمیوں میں جزوی بحالی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں خالی گاڑیوں کے لیے راستہ کھول دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سرحد کے دونوں جانب کئی روز سے پھنسے ٹرک اورٹریلراب بتدریج پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں، خالی گاڑیوں کو کلیئر کر کے کسٹمز کے عمل کو معمول پرلانے کی کوششیں جاری ہیں۔
افغان حدود میں پھنسی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے راستہ کھلنے پراطمینان کا اظہارکیا ہے اورامید ظاہر کی ہے کہ جلد تجارتی ٹریفک بھی بحال ہوجائے گی۔
دوسری جانب افغان مہاجرین کو لے جانے والے ٹرکوں کی افغانستان روانگی بھی جاری ہے۔
طورخم بارڈر کھولنے کی تیاریاں ، کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کیلئے اسکینرز پہنچا دیئے گئے
انتظامیہ کے مطابق واپسی کا عمل منظم انداز میں انجام دیا جا رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی دباؤ کم کیا جا سکے۔
