لاہور: پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے ناران کے ہوٹل میں جنات کی موجودگی کا دعویٰ کر دیا۔
اداکارہ حرا سومرو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ناران میں جنات کی موجودگی کوئی افسانہ نہیں۔ بلکہ یہ ایک حقیقی تجربہ ہے۔
انہوں نے پورے یقین کے ساتھ کہا کہ ناران میں جنات ضرور ہیں۔ اور یہ میرا پورا یقین ہے، وہ علاقہ واقعی بھاری ہے۔
حرا سومرو نے کہا کہ اگر کبھی کسی کو ناران کے کسی ہوٹل میں کوئی عجیب یا غیر معمولی چیز محسوس ہو تو وہ غلط نہیں۔ کیونکہ میں خود ناران کے ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی۔ اور وہاں دروازہ بار بار خودبخود کھل اور بند ہو رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ناران کے زیادہ تر ہوٹلوں میں پنکھے نہیں ہوتے۔ اور اس لیے ہر آواز واضح سنائی دیتی ہے۔ دو مرتبہ میرے واش روم میں فلیش ہوا اور آواز صاف سنائی دی، حالانکہ وہاں کوئی نہیں تھا۔ ان حالات میں وہ بہت زیادہ خوفزدہ ہو گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کو امریکہ میں ایوارڈ سے نوازا گیا
اداکارہ کے اس دعوے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ کیونکہ کچھ لوگ اس تجربے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ جبکہ کچھ افراد اسے وہم قرار دے رہے ہیں۔
