اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سندھ کے نوجوانوں کے لیے سینکڑوں نئی نوکریوں کا اعلان کر دیا۔
نادرا نے کراچی کے 5 اور سندھ کے 9 اضلاع میں 200 جونیئر ایگزیکٹیو (ڈیٹا انٹری آپریٹرز) بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھرتیوں کے لیے امیدواروں کی کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ ہونی چاہیے۔ جبکہ عمر کی حد 25 سال مقرر کی گئی ہے۔
نادرا کی جانب سے ان اسامیوں کے لیے انٹرویو 3 نومبر سے شروع کیے جائیں گے۔
نادرا نے سندھ کے 11 اضلاع میں اپنے دفاتر کے قیام کے لیے پلاٹس بھی خرید لیے ہیں۔ جن میں میرپور خاص، میرپور ساکرو، کوٹری، مٹیاری، چھاچھرو، جھڈو، میرپور ٹھورو، ٹنڈو الہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب بحالی پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
ترجمان کے مطابق یہ اقدام صوبے میں نادرا کی خدمات کو مزید مؤثر اور عوام کو قریب لانے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔
