نئی دہلی: ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر فارما کمپنی کے مالک نے ملازمین کو تحفے میں گاڑیاں دے کر حیران کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کمپنیاں اپنے ملازمین کو بونس، کپڑے سمیت دیگر تحائف دیتی ہے لیکن چندی گڑھ کی ایک فارما کمپنی کے مالک نے اپنے 51 ملازمین کو تحفے میں نئی گاڑیاں دے کر نہ صرف ملازمین بلکہ سب کو ہی حیران کر دیا۔
کمپنی کے مالک ایم کے بھاٹیا نے اپنی کمپنی کے ملازمین کو نئی گاڑیاں تحفے میں دے کر ان کی محنت کا اعتراف کیا۔
चंडीगढ़ की एक फार्मास्युटिकल कंपनी के मालिक ने अपने 51 कर्मचारियों को कार गिफ्ट की है.
MITS नाम की इस फार्मास्युटिकल कंपनी टॉप अधिकारियों को SUV और अन्य कर्मचारियों को कार दी.
पिछले साल भी दीवाली में कर्मचारियों को कार गिफ्ट करने का दावा किया
pic.twitter.com/WxN7zNFuWp— Srishti vishwakarma (@Srishtivishwak4) October 19, 2025
ایم کے بھاٹیا کی کمپنی ہریانہ کے پنچکولا ضلع میں واقع ہے۔ جس نے 2002 میں مالی نقصان کے بعد 2015 میں دوبارہ کامیابی حاصل کی۔
کمپنی کے مالک نے کہا کہ یہ تحفہ اس شکرگزاری کا اظہار ہے کہ کمپنی کے مشکل وقت میں ملازمین نے اس کا ساتھ دیا۔ اور دن رات محنت کر کے کمپنی کو دوبارہ ترقی کی راہوں پر گامزن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں بچی کی خواہش نے والدین کو کروڑ پتی بنا دیا
انہوں نے کہا کہ کمپنی مستقبل میں بیرون ملک بھی کاروبار بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ تحفہ ایک یادگار اور حوصلہ افزا لمحہ ہے۔
