نئی دہلی: بھارت میں پولیس رویئے کے خلاف 24 خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خواجہ سراؤں کے اجتماعی طور پر زہر پینے کا واقعہ مدھیہ پردیش میں پیش آیا۔ خواجہ سراؤں نے پولیس رویئے سے دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھایا۔
خواجہ سراؤں کے مطابق انہوں نے پولیس کے ناروا رویئے کے خلاف فنائل پی کر اجتماعی خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ خواجہ سراؤں کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں بوتل میں فنائل پیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
مہاراجہ یشونت راؤ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بسنت کمار ننگوال نے بتایا کہ خواجہ سراؤں کو حالت غیر ہونے پر اسپتال لایا گیا ہے۔ جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے فنائل پی لیا ہے۔ تاہم اس بات کی فوری طور پر تصدیق ممکن نہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس راجیش داندوتیا کے مطابق تحقیقات کے بعد ہی واضح ہو گا کہ اسپتال منتقل کیے گئے خواجہ سراؤں نے کس چیز کا استعمال کیا۔ اور اس کی وجہ کیا تھی۔
رپورٹ کے مطابق خواجہ سرا اپنے ساتھیوں کے ساتھ زیادتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ لیکن پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ جس پر دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے انتہائی قدم اٹھایا۔
ڈاکٹروں نے خواجہ سراؤں کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔ اور کسی خواجہ سرا کی حالت تشویشناک نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی افغان باشندو ں کو واپس بھیجا جائے، 20 یورپی ممالک کا یورپی کمیشن سے مطالبہ
پولیس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اور ان کی گرفتاری کے بعد ہی مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
