فضائی آلودگی کے پیش نظر پنجاب حکومت نے موٹر سائیکل(motercycle ) پر سفر کرنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے دیوالی (diwali)پر فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ، اینٹی اسموگ گنز کااستعمال شروع کردیا گیا ہے۔

بھارت سے آنے والی ہوائیں لاہور ،فیصل آباد ،ساہیوال اور بہاولپورکا اے کیو آئی متاثر کریں گی،امرتسر، لدھیانہ اور ہریانہ سے آنے والی ہواؤں سے رحیم یار خان اور ملتان بھی متاثر ہوگا۔
لاہور سمیت مختلف شہروں میں رات سے پانی کے چھڑکاؤ اور اینٹی اسموگ گنز کااستعمال جاری ہے ،سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہروں میں فجر سے پانی کے چھڑکاؤ اور اینٹی سموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔
واسا، ایل ڈی اے،میونسپل ادارے پانی کے چھڑکاؤ کے اقدامات یقینی بنائیں گے،واسا اور ایل ڈی اے کوڑا کرکٹ اور فصل کی باقیات نہ جلانے کے اقدامات بھی یقینی بنائیں گے۔
دوسری جانب پنجاب اسموگ مانیٹرنگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ لاہور کااے کیو آئی آج 210 سے 230 رہنے کا امکان ہے،شہریوں کیلئے حفاظتی ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری ماسک کا استعمال کریں، بچے، بزرگ اور سانس کے مریض باہر نہ نکلیں،دوپہر ایک سے 5 بجے کے درمیان ہوا میں معمولی بہتری متوقع ہے۔
سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسموگ سے بچاؤ اور کمی کیلئے ہر شہری کا کردار تبدیلی اور کامیابی کی وجہ بنتا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اسموگ کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
