واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کو غیرقانونی منشیات اسمگلنگ کا رہنما قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر پر الزام عائد کیا کہ وہ منشیات کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی منشیات کولمبیا میں اب تک کا سب سے بڑا کاروبار بن چکا ہے۔ اور صدر پیٹرو اس کی روک تھام کے لیے کچھ نہیں کرسکے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کولمبیا میں بڑے پیمانے پر منشیات کی پیداوار کا مقصد امریکہ میں اسے فروخت کرنا ہے۔ جو کہ امریکیوں کی اموات اور تباہی کا باعث بن رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیرس کے تاریخی لووغ میوزیم سے نپولین دور کے زیورات چوری
انہوں نے کولمبیا کو خبردار کیا کہ وہ غیرقانونی منشیات کی پیدوار فوری بند کر دے۔ ورنہ امریکہ خود بند کروا دے گا۔ اور ایسا اچھے طریقے سے نہیں ہو گا۔
