انگلینڈ کی وکٹ کیپر اور مڈل آرڈر بلے باز ایمی جونز (Amy Jones) نے خواتین ون ڈے کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 2,500 رنز مکمل کر لیے۔
یہ اعزاز انہوں نے آج 19 اکتوبر کو بھارت کے خلاف ہولکر کرکٹ اسٹیڈیم، اندور میں جاری ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے میچ میں اپنے پہلے ہی رن کے ساتھ حاصل کیا۔
32 سالہ ایمی جونز یہ کارنامہ سرانجام دینے والی آٹھویں انگلش خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔ اس فہرست میں ان کے ساتھ شارلٹ ایڈورڈز، تمی بیومونٹ، نیٹ سیور-برنٹ، سارہ ٹیلر، ہیدر نائٹ، کلئیر ٹیلر اور لڈیا گرین وے بھی شامل ہیں۔
𝐅𝐨𝐮𝐫 𝐦𝐨𝐫𝐞 𝐚𝐧𝐝 𝐟𝐢𝐟𝐭𝐲 𝐟𝐨𝐫 𝐀𝐦𝐲 𝐉𝐨𝐧𝐞𝐬! 👏
She gets her 15th ODI fifty off 62 balls, anchoring England to 90/1 (19)! 🙌#CricketTwitter #CWC25 #INDvENG pic.twitter.com/boLDRMrwQC
— Female Cricket (@imfemalecricket) October 19, 2025
ایمی جونز نے اب تک 108 ون ڈے میچز میں 91 اننگز کھیلتے ہوئے 32 سے زائد کی اوسط اور 85 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دو سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔
ورلڈ کپ 2025 میں ایمی جونز کی کارکردگی
ایمی جونز نے ورلڈ کپ کے آغاز میں جنوبی افریقہ کے خلاف ناقابلِ شکست 40 رنز بنائے تھے۔ تاہم اگلے تین میچوں میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی، جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 1، سری لنکا کے خلاف 11 اور پاکستان کے خلاف 8 رنز بنائے۔
پاکستان کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر موجود ہے اور لگاتار دو شکستوں کے بعد کم بیک کی کوشش کر رہا ہے۔
