بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کا آغاز بارش کی مداخلت کے باعث مایوس کن انداز میں ہوا۔
وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے نہ صرف کھیل میں رخنہ ڈالا بلکہ بھارتی بلے بازوں کی رفتار اور ردھم کو بھی متاثر کیا۔
میچ میں ڈک ورتھ-لوئس قوانین کے تحت آسٹریلیا کو 131 رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔
آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے پرتھ کے غیر یقینی موسم کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلرز جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے عمدہ آغاز کرتے ہوئے بھارتی ٹاپ آرڈر کو جلد ہی مشکلات سے دوچار کر دیا۔
حالات یہ تھے کہ بھارت کے 21 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ تھے۔
روہت شرما 8 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر سیکنڈ سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے اسٹارک کا شکار بنے۔
Virat Kohli enjoyed family time after retiring from Test cricket, returned for India vs Australia 1st ODI and was out for a duck!https://t.co/RnVM10qUjH
— News18 CricketNext (@cricketnext) October 19, 2025
بھارتی کپتان شبمن گل بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور نیتھن ایلس کی گیند پر وکٹ کیپر جوش فلپے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، وہ صرف 10 رنز بنا سکے۔
جب بھارت کا اسکور 23-3 (8.5 اوورز) تھا، تو بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا۔
وقفے کے بعد ہیزل ووڈ نے شریاس ایر کو بھی وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ بھارت کی ٹیم 45-4 کے اسکور پر ایک بار پھر بارش کے باعث طویل وقفے کا شکار ہوئی۔
کھیل دوبارہ شروع ہونے پر میچ کو 26 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔
وکٹ کیپر کے ایل راہول نے اسکور کو تیز کرنے کی کوشش کی اور دو بلند و بالا چھکے لگائے لیکن تیسرا چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
نتیش ریڈی نے آخری دو اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 19 قیمتی رنز بنائے، تاہم مجموعی اسکور اتنا نہیں بڑھ سکا کہ آسٹریلیا کو سنجیدہ چیلنج دیا جا سکے۔
