اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پر ایک تازہ فوجی حملہ کیا ہے۔
حملے کے ساتھ ہی امریکی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب فریقین ایک دوسرے پر جنگ بندی کی شرائط توڑنے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے درمیان کشیدگی بدستور جاری ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے اس مبینہ حملے پر تاحال کوئی سرکاری تصدیق یا ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
Minutes before the Rafah attack, two Palestinians were killed in an Israeli airstrike on Jabalia in northern Gaza.
— Ramy Abdu| رامي عبده (@RamAbdu) October 19, 2025
واضح رہے کہ غزہ میں جاری جنگ بندی کا مقصد مہینوں سے جاری خونریزی کا خاتمہ اور انسانی بحران کو روکنا تھا، تاہم حالیہ پیش رفت سے خطے میں امن کی کوششوں کو دھچکا لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری طرف امریکہ نے حماس کے اوپر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات مسترد کر دیے ہیں۔
