ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت انٹر میامی نے نیشوِل ایس سی کو 2-5 سے شکست دے کر میجر لیگ سوکر (ایم ایل ایس) کے پلے آف میں جگہ بنا لی۔
اس فتح کے ساتھ نہ صرف میامی نے ایسٹرن کانفرنس میں تیسری پوزیشن حاصل کی، بلکہ میسی نے گولڈن بوٹ ایوارڈ (Golden Boot) پر بھی اپنی گرفت مضبوط کر لی۔
میسی نے سیزن کے اختتامی روز 26 گولز کے ساتھ میدان میں قدم رکھا، جب کہ ان کے قریب ترین حریف، لاس اینجلس ایف سی کے ڈینس بوانگا، 24 گولز کے ساتھ پیچھے تھے۔
نیشوِل کے خلاف میچ میں 3 گول کرکے لیونل میسی نے اپنا مجموعی اسکور 29 گولز تک پہنچا دیا، اور ایم ایل ایس کا پہلا گولڈن بوٹ حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔
Messi finally beat the Brace Man allegations and scored a Hattrick 😭
pic.twitter.com/R1Fuq3FRja— VB(fan) (@_Mac_lfc) October 19, 2025
انٹر میامی اب پلے آف کے پہلے راؤنڈ میں ایک بار پھر نیشوِل کے مدمقابل ہوگا، میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
‘میسی نے ہمیشہ کیطرح غیر معمولی کھیل پیش کیا’
میچ کے بعد انٹر میامی کے کوچ خاویر ماسچرانو نے کہا کہ میسی کے بارے میں اور کیا کہوں؟ وہ آج بھی غیر معمولی تھا، جیسا کہ وہ ہمیشہ ہوتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ سیزن کا بہترین کھلاڑی (MVP) بھی قرار پائے گا۔
