زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرلی،پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی3 ملکی سیریز نومبر میں ہوگی۔
Zimbabwe to feature in T20I tri-series in Pakistan
Details here ➡️ https://t.co/Co2itxy6HI#PAKvZIM | #PAKvSL
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 18, 2025
پی سی بی کے مطابق 3ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی ،پاکستان اور زمبابوے کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں ہوگا۔

سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے،لاہور کا قذافی ا سٹیڈیم 5 میچز کی میزبانی کرے گا۔
یاد رہے افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس کےبعد پی سی بی نے زمبابوین کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار،راشد خان نے افغان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کی حمایت کردی
جنوبی افریقا کیخلاف قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان کا نام فائنل نہیں کیا،پی سی بی
