امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی متوقع ملاقات کے مقام سے متعلق سوال پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا جواب سوشل میڈیا اور عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں آگیا۔
گزشتہ دنوں دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی، جس میں یوکرین جنگ بندی سمیت مختلف امور پر بات چیت کے بعد ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ میں ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔
پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ “بوداپیسٹ میں ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا؟” تو کیرولین لیویٹ نے طنزیہ انداز میں جواب دیا، “آپ کی ماں نے۔”
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا یہ جواب مذاق میں دیا گیا تھا، تو ترجمان نے کہا، “آپ بائیں بازو کے حامی ہیں جو خود کو صحافی کہتے ہیں، میرے لیے تو یہ بات مزاحیہ ہے کیونکہ کوئی آپ کو سنجیدہ نہیں لیتا — حتیٰ کہ آپ کے ساتھی بھی نہیں۔”
امید ہے جلد سعودی عرب و دیگر ممالک بھی ابراہم اکارڈ کا حصہ ہوں گے، ٹرمپ
کیرولین لیویٹ کے اس غیر معمولی ردِعمل کے بعد صحافتی حلقوں اور سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی، جب کہ وائٹ ہاؤس نے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی۔
“Your mom”
This is how White House press secretary Karoline Leavitt responded to HuffPost’s question: “Who chose Budapest?”
White House communications director Steven Chung added a minute later: “Your mom.” pic.twitter.com/xRTtTivWlW
— Sprinter Press News (@SprinterPress) October 18, 2025