افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔
افغان کرکٹ بورڈ afghanistan cricket board بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کے نقش قدم پر چل پڑا ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کی وجہ سے افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ میچز منسوخ کر دیے ہیں۔
پاکستان جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان
نومبرمیں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کو شرکت کرنا تھی۔ یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز 17 نومبر تا 29 نومبر راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جانے تھی۔
View this post on Instagram
سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول تھا، راولپنڈی میں ہی 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا، سہ ملکی سیریز کے باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلے جانے تھے جبکہ فائنل 29 نومبر قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول تھا۔
پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز، پچز بارے اہم فیصلہ، حکمت عملی تیار
واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم نے نومبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے،11 نومبر سے 15 نومبر تک دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کرنے پر اب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان باہمی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہونے کا امکان ہے، اس بارے میں حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔
