امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرگلی نڈیلا (Glendale) میں ایک دلچسپ مگر خطرناک واقعہ پیش آیا، جب ایک ریچھ (Bear)رات کے وقت رہائشی علاقے میں گھومتے ہوئے کچرے کے ڈبے سے سامان نکالنے لگا۔ یہ منظر’’رابرٹو مورالیز‘‘نامی شہری نے اپنے گھر کے باہر کیمرے پر قید کر لیا۔
ویڈیو کے مطابق، بدھ کی رات تقریباً 10:30 بجےریچھ نے سڑک کے کنارے رکھے ایک کچرے کے ڈبے کو گرا دیا اور اندر موجود بیگ کھنگالنے لگا۔ کچھ دیر بعد وہ ایک سفید پلاسٹک بیگ منہ میں دبائے آرام سے قریبی صحن کی طرف چل دیا ۔
مقامی رہائشیوں کے مطابق، علاقے میں ریچھوں کی آمد اب معمول بنتی جا رہی ہے، خاص طور پر ان محلوں میں جہاں گھروں کے باہر رات کو کچرے کے ڈبے رکھے جاتے ہیں۔
شہری انتظامیہ اور وائلڈ لائف حکامنے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کچرا صبح سویرے کلیکشن سے پہلےہی باہر رکھیں تاکہ ریچھ کو خوراک کی خوشبو اپنی طرف متوجہ نہ کرے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ریچھ کے خطرے سے باخبر رہیں، کچرے کے ڈبے مضبوط ڈھکن والے استعمال کریں اور کسی صورت جانور کے قریب نہ جائیں، کیونکہ بظاہر بے ضرر دکھائی دینے والے یہ جنگلی جانور کسی بھی وقت خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا
پالتو میئرکا انتخاب،کتے اور بلی کے درمیان دلچسپ مقابلہ
