متحدہ عرب امارات نے ورک پرمٹ کے اجرا کو تیز اور مؤثر بنانے کے لیے جدید نظام ’آئی‘ (Eye) متعارف کرا دیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ نیا نظام خاص طور پر ملازمت اور مزدوری کے رہائشی اجازت نامے تیزی اور آسانی سے جاری کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ سسٹم مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے کام کرتا ہے اور انسانی مداخلت کے بغیر خودکار طور پر دستاویزات کی تصدیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ ملازمت کے خواہشمند افراد جب اپنے کاغذات جمع کرائیں گے تو ’آئی‘ سسٹم خود بخود پاسپورٹ، تصاویر، تعلیمی اسناد، میڈیکل رپورٹ، ملازمت کا معاہدہ اور کمپنی کے کاغذات (جیسے ٹریڈ لائسنس) کا جائزہ لے گا۔
GITEX GLOBAL 2025 turned up the cool factor on an action-packed Day 4 as next-gen tech & inspiring keynotes took over the main stage.
What will tomorrow bring? Get your pass for the FINAL day: https://t.co/5qazux4lPF
📅13–17 Oct 2025
📍Dubai World Trade Centre pic.twitter.com/MmYgxsJm7K— GITEX GLOBAL (@GITEX_GLOBAL) October 16, 2025
تمام دستاویزات درست ہونے پر سسٹم فوراً ورک پرمٹ جاری کر دے گا، تاہم اگر کسی فائل میں شک پیدا ہوا تو اسے مزید جانچ کے لیے سرکاری افسر کے پاس بھیج دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق، اس نئے نظام کے نفاذ سے وقت کی بچت، غلطیوں میں کمی اور درخواست دہندگان کے لیے سہولت ممکن ہو گی۔
پہلے جہاں ورک پرمٹ جاری ہونے میں 30 دن تک لگ جاتے تھے، اب یہ عمل چند دنوں میں مکمل ہو سکے گا۔
