پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی، محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے مذہبی جماعت پر پابندی لگانے کی سفارش کردی ہے، صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت پر تشدد کارروائیوں میں ملوث ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ داخلہ کو پابندی کی سفارش کرنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی TLP پر پابندی کی سفارش منظور کرکے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے،ریاست کسی صورت اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی، ان کا کہنا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ اور سوشل میڈیا پراکسانے پرپیکا ایکٹ کانفاذ ہوگا۔
میر علی میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ ناکام، بمبار سمیت 4 خوارج ہلاک
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر پراشتعال انگیزی کی اجازت نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی اور مذہبی جماعتیں سسٹم کاحصہ رہی ہیں، ایک جماعت کچھ عرصے سے انتہا پسندی کی راہ پر نکل پڑی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سڑک بند کیے بغیر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جاسکتا ہے، اس وقت احتجاج کی کال دی گئی جب غزہ میں جنگ بندی ہوچکی تھی، مذہب کے نام پر اپنی سوچ مسلط کرنا ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی دنیا معترف ہے، ریاست نے فیصلہ کرلیا ہے کہ انتہاپسندی والا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈنڈے کے زور پر کسی کے مطالبات نہیں مانے جائیں گے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی شرکت سے معذرت
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی پر فلسطینی خوشیاں منارہے ہیں،ہڑتال کی کال مسترد کرنے پر تاجربرادری اور عوام کے شکر گزار ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں،کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے نام پر کسی کوسڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،پرتشدد احتجاج کرنے والے ملک اور عوام کے ہمدرد نہیں ہوسکتے، انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا پولیس کی گاڑیاں جلانے سے فلسطینیوں کیساتھ اظہاریکجہتی ہوگیا؟
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت ہو لاشیں نہیں چھپائی جاسکتیں،پنجاب حکومت کے فیصلے انتہاپسند جماعت کیخلاف ہیں، کیا پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنا پرامن احتجاج ہے؟ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی جائے گی۔
مظاہرین سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے،ہر دفعہ شرائط بڑھتی رہیں،محسن نقوی
سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے پرمقدمات درج ہوں گے،کسی بھی بہانے سے ملک کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مذاکرات میں ذاتی مفاد کے مطالبے کیے گئے،مذاکرات میں پُرتشدد احتجاج میں ملوث ملزمان کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے ایس ایچ او کو 26 گولیاں لگیں، فائرنگ کی وجہ سے 69 پولیس اہلکار مستقل معذور ہو گئے، 200 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے، پولیس کی 97 گاڑیاں تباہ کی گئیں اور2 جلا دی گئی تھیں۔
