نووا اسکاٹیا (کینیڈا) کے شہر امہرسٹ میں ایک منفرد انتخابی مہم جاری ہے جہاں شہری اپنے پسندیدہ چار ٹانگوں والے امیدوار کو شہر کا پہلا ’’پالتو میئر‘‘ منتخب کرنے میں مصروف ہیں۔یہ مہم امہرسٹ ٹاؤن انتظامیہ اور لیلین الی بون اینیمل شیلٹر کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے۔
View this post on Instagram
مقامی شہریوں کی جانب سے موصول درجنوں ناموں میں سے دس پالتو جانوروں کو حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں نو کتے اور ایک بلی شامل ہیں۔ عوام اب شیلٹر کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں۔
ہر ووٹ کی قیمت 5 کینیڈین ڈالر (تقریباً 3.56 امریکی ڈالر) رکھی گئی ہے، جس کی تمام رقم شیلٹر میں موجود بے سہارا جانوروں کی دیکھ بھال پر خرچ کی جائے گی۔
پوتے پوتیوں کی عمروں سے لکی نمبر چن کر دادا 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت گیا
انتخاب میں شامل کتوں کے نام ہیں: ڈربی، میجر، سوزی، رایا، ڈکی، نونیا بیس ویکس، جیک، مسٹر بیئر اور نووا، جبکہ واحد بلی امیدوار کا نام ہے میاؤ اسٹاش۔
شیلٹر کی نمائندہ کے مطابق شہریوں نے بے حد تخلیقی انداز اپنایا ہے، ’’لوگ اپنے پالتو جانوروں کے لیے مہم کے نعرے، تصاویر اور وعدے بنا رہے ہیں، جو نہایت دلچسپ اور دلکش ہیں۔‘‘
عوامی ووٹنگ جمعے کی رات تک جاری رہے گی، جب کہ ہفتہ کو امہرسٹ کے پہلے ’’پالتو میئر‘‘ کا اعلان کیا جائے گا۔
