لاہور، قومی کرکٹر بابر اعظم کے مداح نے اپنے پسندیدہ سٹار بلے باز سے ملاقات کی خواہش میں تمام حدیں پار کردیں۔
نوجوان مداح قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم تک پہنچ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان بابر اعظم کے قریب جانے کی کوشش کرتا ہے تاہم اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان اسے فوری طور پر واپس جانے کا کہتے ہیں۔
اسی دوران سیکیورٹی اہلکار ڈریسنگ روم میں داخل ہوکر نوجوان کو باہر لے جاتے ہیں، ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کے جذبے کو دلچسپ قرار دیا۔
بارش نے پاکستان ویمنز ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، انگلینڈ سے میچ بے نتیجہ ختم
تاہم سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں، ٹیم منیجمنٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
