بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں میں پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز بن گیا۔
نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ٹی وی نشریات کے دوران کیمروں نے ایک لڑکی کو ایک لڑکے کو بار بار ہنستے ہوئے تھپڑ مارتے اور بعد ازاں اس کا گلا پکڑتے ہوئے دکھایا۔
یہ مناظر اس وقت نشر ہوئے جب ویسٹ انڈیز کی ٹیم 293 رنز پر 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر کھیل رہی تھی اور راسٹن چیز و تیون املاچ کریز پر موجود تھے۔
ویسٹ انڈین بلے بازوں نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو پہلے دو سیشنز میں خاصا پریشان کیا۔
جان کیمبل اور شائی ہوپ نے سنچریاں اسکور کیں مگر دونوں جلد وکٹیں گنوا بیٹھے۔ تاہم آخری جوڑی جسٹن گریوز اور جےڈن سیلز نے دسویں وکٹ کے لیے اہم شراکت قائم کرکے ٹیم کو مزید مستحکم کیا۔
ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے لڑکی کی شناخت جاننے کی کوشش شروع کردی۔ متعدد صارفین نے مختلف پلیٹ فارمز پر اس حوالے سے سوالات کیے، تاہم کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔
@gharkekalesh pic.twitter.com/NMfrxf54KC
— Arhant Shelby (@Arhantt_pvt) October 13, 2025