دنیا بھر میں شادیوں کے موقع پر جشن منانا ایک عام روایت ہے، مگر اب طلاق(divorce) کے بعد خوشیاں منانے کا رجحان بھی تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ حال ہی میں بھارت سے سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے، جس میں ایک شخص کو اپنی طلاق کے بعد دلہا کی طرح تیار ہو کر جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو انسٹاگرام پر موجود ’’ڈی کے برادر‘‘نامی ایک ڈیجیٹل کریئیٹر کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص طلاق کے بعد نہ صرف خوش دکھائی دیتا ہے بلکہ اپنی والدہ کے ہاتھوں دودھ سے روایتی انداز میں غسل بھی لے رہا ہے۔ اس کے بعد وہ شادی والے دن کی طرح تیار ہو کر خصوصی کیک کاٹتا ہے جس پر بڑے حروف میں ’’طلاق مبارک‘‘ لکھا ہوا ہے۔
عظیم اداکارمصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ: “اداس ہونے کے بجائے خوش رہیں اور خود کو خوش رکھیں، 120 گرام سونا اور 18 لاکھ روپے نقدی لینے کے بجائے دیا ہے۔ مزید لکھا گیا: “سنگل ہوں، خوش ہوں، آزاد ہوں، میری زندگی میرے اصول”۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 30 لاکھ (3 ملین)سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، جبکہ ہزاروں صارفین نے اس پر تبصرے کرتے ہوئے دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ نے اسے ’’خود اعتمادی کی علامت‘‘ قرار دیا، تو کچھ نے طلاق پر جشن منانے کے رجحان کو افسوسناک قرار دیا۔
تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی تک اس ویڈیو میں دکھائے گئے مناظر کی حقیقت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ یہ واضح نہیں کہ آیا واقعی یہ شخص طلاق کے بعد خوشی کا اظہار کر رہا تھا یا محض سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ سب کچھ رچایا گیا۔ اس کے علاوہ اس شخص کی شناخت یا اس کی سابقہ اہلیہ سے علیحدگی کی وجوہات بھی سامنے نہیں آئیں۔
فیس بک کا نیا فیچر،نوکری کی تلاش اور بھی آسان ہوگئی
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا سبب بن گیا ہے کہ آخر لوگ شادی کی طرح طلاق کو بھی کیوں جشن کا موقع سمجھنے لگے ہیں۔