پرايا، مغربی افریقہ کے جزائر پرمشتمل ملک کیپ وردے نے فٹبال کی تاریخ میں نیا باب رقم کرتے ہوئے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کیپ وردے نے افریقی کوالیفائرگروپ ڈی کے فیصلہ کن میچ میں اسواتینی کو0-3 سے شکست دی، میچ کی کامیابی کے ساتھ کیپ وردے نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اورورلڈ کپ کیلئے براہِ راست رسائی حاصل کی۔
ورلڈ کپ 2026 امریکا، میکسیکواورکینیڈا میں کھیلا جائے گا جس میں ریکارڈ 48 ٹیمیں شریک ہوںگی، میچ میں ڈائلون لیورامینٹونے 48 ویں منٹ میں گول کیا۔
ویلی سیمیڈونے 54ویں منٹ میں اسکوردگنا کیا جبکہ اسٹوپیرا نے انجری ٹائم میں تیسرا گول داغ کرکامیابی یقینی بنائی، فتح کے بعد کھلاڑیوں اورشائقین نے میدان میں جشن منایا۔
اعداد وشمارکے مطابق کیپ وردے آبادی کے لحاظ سے ورلڈ کپ میں کھیلنے والا دوسرا سب سے چھوٹا ملک ہوگا، اس سے قبل 2018 میں آئس لینڈ نے یہ اعزازحاصل کیا تھا۔
بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا، دو اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر
فیفا ماہرین نے اسے چھوٹے ممالک کیلئے ’’ترقی کی علامت‘‘ قراردیا ہے اورامید ظاہر کی ہے کہ افریقہ کے دیگر چھوٹے ملک بھی مستقبل میں عالمی مقابلے تک رسائی حاصل کریں گے۔
