امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اطالوی خاتون وزیراعظم جارجیا میلونی کیلئے تعریفی الفاظ کہے جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن اجلاس کے دوران اس وقت ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے جب انہوں نے اطالوی وزیر اعظم کی تعریف کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ایک خاتون ہیں، امریکا میں مجھے یہ کہنے کی اجازت تو نہیں کیونکہ یہ الفاظ آپ کے سیاسی کیرئیر کا اختتام ہو سکتے ہیں لیکن میں پھر بھی چانس لوں گا اور کہوں گا کہ وہ ایک نوجوان خوبصورت خاتون ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے آرمی چیف عاصم منیر کو پسندیدہ فیلڈ مارشل قرار دے دیا
ٹرمپ نے اطالوی وزیراعظم کو ڈھونڈھتے ہوئے سوال کیا کہ وہ کہاں ہیں؟ اس دوران وزیراعظم ٹرمپ کے پیچھے کھڑی مسکراتی رہیں۔ اس کے بعد ٹرمپ نے جارجیا کو پیچھے دیکھ کر سوال کیا کہ آپ کو اگر خوبصورت کہا جائے تو آپ کو اعتراض تو نہیں کیونکہ آپ خوبصورت ہیں۔
🇺🇸🇮🇹 TRUMP: “MELONI IS A BEAUTIFUL YOUNG WOMAN”
"She's a beautiful young woman.
You don't mind being called beautiful, right? Because you are.
Thank you very much for coming. We appreciate it.
She wanted to be here and she's incredible and they really respect her in Italy.… https://t.co/2YlnnlVh98 pic.twitter.com/bygBBWwsl4
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) October 13, 2025
بعد ازاں ٹرمپ نے جارجیا میلونی کی سیاسی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بے حد کامیاب سیاستدان ہیں وہ یہاں آنا چاہتی تھیں ، جن کی یہاں آمد پر شکر گزار ہیں۔
