ملک میں سونے کی قیمت تاریخی بلند پر پہنچ گئی، سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا۔
سونے کے فی تولہ نرخ میں 6900 روپے اضافہ ہونے سے قیمت فی تولہ قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ایک لاکھ ، 64 ہزار کی حد بحال
دس گرام سونے کے نرخ میں 5916 روپے اضافہ ہونے سے قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 69 ڈالر اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4140 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ پہلی مرتبہ 4100 ڈالر کی حد عبور کر گئے۔
سونے کی قیمتوں میں مزید 25 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، ماہرین
بزنس ریکارڈر نے امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی اور امریکا میں سود کی شرح میں ممکنہ کمی کو سونے ( Gold Price ) کے نرخوں میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت 202 فیصد اضافے کے بعد 4 ہزار 106.48 ڈالر ہوگئی جو کہ دن میں 4 ہزار 116.77 ڈالر کی سطح تک بھی گئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق اگر یہی حالات رہے تو 2026 تک سونا 5000 ڈالر فی اونس تک جانے کا امکان ہے۔
سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی وجوہات سامنے آ گئیں
رواں سال سونے کے نرخ میں اب تک 56 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے، دنیا بھر کے مرکزی بینک بھی بڑی مقدار میں سونا خریدنے میں مصروف ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ہو چکا ہے، چاند کی قیمت بھی 52.12 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں بھی سونے کے نرخ گزشتہ روز بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
