قائرہ: مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔
مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ میں امن سربراہ اجلاس ہوا۔ جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر اعظم شہباز شریف کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔
غزہ امن معاہدے پر ثالت ممال کے سربراہان امریکہ، ترکیہ، مصر اور قطر نے دستخط کیے۔
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج غزہ کے عوام کے لیے تاریخی دن ہے۔ اور غزہ امن معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہو گا۔ غزہ امن معاہدہ بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امن معاہدے سے غزہ میں ترقی اور استحکام آئے گا۔ دوست ملکوں کے تعاون سے غزہ امن معاہدہ ممکن ہوا۔ جبکہ غزہ امن معاہدے میں مصر کا کردار اہم ہے۔ اور ہم مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ صورتحال پر اظہارِ تشویش
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ امن معاہدے کے لیے سب کا شکر گزار ہوں۔ اور ہم مل کر غزہ کی تعمیر نو کریں گے۔ ہال میں موجود تمام قائدین تاریخی ایونٹ پر بہت خوش ہیں۔ جبکہ اس طرح کے کامیاب دن میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ آج صرف غزہ کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے بہت بڑا دن ہے۔
