انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتامی روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ڈالر ایک پیسہ سستا ہوکر281 روپے 16 پیسوں کی سطح پربند ہوا، گزشتہ روز ڈالر 281 روپے 17 پیسوں پربند ہوا تھا۔
فاریکس ڈیلرزکا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائرمیں استحکام اوردرآمدی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی کے باعث مارکیٹ میں ڈالرکی طلب نسبتاً کم دیکھی گئی، اسی باعث شرحِ مبادلہ میں معمولی بہتری آئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق رواں ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے کئے گئے انتظامی اقدامات اورایکسپورٹ ریونیو میں اضافے نے بھی روپے کو سہارا دیا۔
تاہم ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث آئندہ دنوں میں شرحِ تبادلہ میں اتارچڑھاؤ برقراررہ سکتا ہے۔
سعودی ریال، یو اے ای درہم سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت پاکستان کیا رہی؟
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی دیکھی گئی اوروہ 282 روپے 50 پیسوں پرفروخت ہوتا رہا، کرنسی ایکسچینجرزکے مطابق آنے والے ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں مزید معمولی اتارچڑھاؤ کا امکان ہے۔
