برطانوی گالفر مکھی کی مدد سے کروڑ پتی بن گیا

Golf

میری لینڈ: امریکہ میں ہونے والی بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ میں برطانوی گالفر مکھی کی مدد سے کروڑ پتی بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی گالفر کے کروڑ پتی بننے کا واقعہ کسی کرکٹ اور فٹبال کے میدان میں نہیں۔ بلکہ گالف کورٹ میں پیش آیا۔ جہاں برطانوی گالفر بی ایم ڈبلیو چیمپئن شپ میں ایک مکھی کی مدد سے 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر (پاکستانی 25 کروڑ سے زائد) جیت گیا۔

چیمپئن شپ کے مقابلے میں برطانوی گالفر ٹومی ووڈ نے شاٹ کھیلا۔ لیکن گیند سوراخ سے صرف سینٹی میٹر کے فرق سے رک گئی۔ اور گالفر اپنی قسمت پر افسردہ ہو گیا۔ تاہم اسی لمحے قسمت کا کھیل شروع ہوا اور ایک مکھی گیند پر آکر بیٹھ گئی۔

مکھی کے گیند پر بیٹھنے کی وجہ سے اچانک حرکت میں آئی اور لڑھک کر سوراخ میں چلی گئی۔ گیند رکنے اور پھر حرکت کرنے کے لمحے کو جاننے کے لیے جب ریکارڈ ویڈیو کو ری پلے کر کے دیکھا گیا تو انکشاف ہوا کہ گیند کی حرکت مکھی کے معمولی وزن کی وجہ سے ہوئی۔ جس نے ٹومی ووڈ کی قسمت پلٹ دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sky Sports Golf (@skysportsgolf)

یہ منظر دیکھ کر نہ صرف شائقین بلکہ خود گالفر بھی حیرت زدہ ہو گیا۔ کھیل کے منتظمین کے لیے بھی یہ نظارہ ناقابل یقین تھا۔


متعلقہ خبریں