انڈونیشیا نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے پیش نظر اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی جمناسٹکس چیمپئن شپ انڈونیشیا میں منعقد ہونے جا رہی ہے جس میں شرکت کے لیے اسرائیلی ٹیم کو بھی آنا تھا لیکن انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔
کشیدگی، پاک افغان سری لنکا ٹرائینگولر سیریز سوالیہ نشان بن گئی
انڈونیشیا کے جمناسٹک فیڈریشن کی چیف ایٹا جولیاتی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کی ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرے گی۔
اس حوالے سے سینئر قانونی امور کے وزیر یوسرل احزا مہندرا نے بتایا کہ یہ فیصلہ مذہبی کونسلوں اور مختلف سماجی گروہوں کے اعتراضات کے بعد انڈونیشیا کی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ رکھنے کی پالیسی کے مطابق کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا اپنے نظریے پر قائم ہے کہ فلسطین کے آزاد ہونے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
ٹیکن پر پاکستان کا راج برقرار ، ارسلان ایش نے ساتواں ایوو ٹائٹل جیت لیا
واضح رہے انڈونیشیا دنیا کا سب سے بڑا مسلم اکثریتی ملک ہے، جس کے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔
