جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کو فائنل کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز کل قذافی اسٹیڈیم لاہور سے ہو گا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز، محمد رضوان نے اسکواڈ جوائن کر لیا
جنوبی افریقہ ( Pak vs south africa ) کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم 7 بیٹرز، 2 فاسٹ باؤلرز اور 2 اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
اسپنر ساجد خان کے بیمار ہونے کی وجہ سے ان کی جگہ آصف آفریدی 11 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنیں گے، 38 سالہ اسپنر بائیں ہاتھ سے گیند کراتے ہیں اور انہوں نے 57 فرسٹ کلاس میچوں میں 25.49 کی اوسط سے 198 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، اسپن باؤلنگ میں ان کا ساتھ نعمان علی دیں گے۔
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان اور بھارت منگل کو مدمقابل ہوں گے
39 سالہ نعمان علی نے 19 ٹیسٹ میچوں میں 24.75 کی اوسط سے 83 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھی ایک سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہو رہی ہے۔ حسن علی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور عبداللہ شفیق کریں گے۔
قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شان مسعود (کپتان)، بابراعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر) امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، سلمان آغا، شاہین آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور آصف آفریدی ٹیم کا حصہ ہیں۔