امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (donald trump)نے چینی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات ملتوی کردی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی کوئی وجہ نہیں ۔انہوں نے چینی مصنوعات پر بڑے پیمانے پر اضافی ٹیرف لگانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ چینی درآمدات پر بڑے پیمانے پر اضافی ٹیرف لگانے پر غور کر رہے ہیں۔
نوبیل کمیٹی نے ثابت کیا کہ وہ سیاست کو امن پر ترجیح دیتے ہیں، وائٹ ہاؤس
دوسری جانب چین نے امریکی جہازوں پر اضافی بندرگاہ فیس عائد کر دی ، چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امریکی جہازوں پر اضافی فیس جوابی اقدام ہے۔
امریکا کی جانب سے چینی جہازوں پر عائد فیسیں چینی کمپنیوں کے مفادات کو نقصان پہنچاتی ہیں،چین امریکا کی جانب سے چینی جہازوں پر عائد فیسوں کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
چین کی جوابی کارروائی دفاعی اقدامات کے طور پر جائز ہوگی ،امید ہے امریکا اپنی غلط پالیسی کو درست کرے گا۔
