اسرائیل کی قید سے واپس پاکستان لوٹنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان( mushtaq ahmad khan) نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
مشتاق احمد خان جماعت اسلامی چھوڑ کر کسی دوسری پارٹی میں نہیں جائیں گے انکا فوکس فلسطین کی آزادی کے لئے کام کرنا ہو گا انکا خیال ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں آزادئ اظہار بڑی محدود ہے pic.twitter.com/JjWvyPoQBD
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) October 9, 2025
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کی۔
مشتاق احمد خان نے کہا کہ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اب تک اس استعفیٰ پر کوئی جواب نہیں ملا۔
غزہ امن معاہدہ فیزون،20نکات میں کیا کچھ شامل؟تفصیلات آگئیں
سابق سینیٹر نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں اور بعض اوقات آپ آزادانہ کام کرتے ہیں۔
میں چاہتا ہوں کہ میں کھل کر انسانی حقوق، جمہوریت، آزاد میڈیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی، فلسطین اور فیڈریٹنگ یونٹس کے دستوری حقوق کی جدوجہد کروں۔
