امریکہ کے سب سے پرانے ہوٹل نے بھوت پکڑنے کے مقابلے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی شہر لاس ویگس کا سب سے پرانا اور ممکنہ طور پر سب سے زیادہ آسیب زدہ ہوٹل ایک عجیب و غریب مقابلے کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔
لاس ویگس کا ایل کورٹیز ہوٹل اینڈ کیسنو مہم جووں کو ہوٹل میں ایک ویک اینڈ گزارنے کا موقع دے رہا ہے تاکہ وہاں موجود بھوتوں کو پکڑ سکیں۔ مہم جو اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے درخواست جمع کرائیں گے جس کے بعد صرف ایک شخص کا انتخاب کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق طویل عرصے سے چلنے والا یہ لیجنڈری ایل کورٹیز فریمونٹ اسٹریٹ پر قائم ہے۔ جس کو ’اولڈ ویگس‘ یا ’پرانا ویگس‘ بھی کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی سانپ بن کر ڈراتی ہے، شوہر کی عجیب شکایت، تحقیقات کا آغاز
1941 میں کھلنے والے اس ہوٹل نے غنڈہ گردی، قتل و غارت یہاں تک کے مافوق الفطرت معاملات دیکھے ہیں۔ اور 84 سالہ تاریخ میں یہاں آنے والا ہر مہمان قدموں کی آواز اور سائے جیسی عجیب و غریب چیزیں سنتا یا دیکھتا ہے۔
