دنیا بھرمیں پہنی جانے والی جینز پینٹ کی جیبوں پر لگے چھوٹے چھوٹے دھاتی بٹن اکثر لوگوں کی توجہ کھینچ لیتے ہیں مگرکم ہی لوگ جانتے ہیں کہ ان کا اصل مقصد کیا ہے۔
یہ بٹن دراصل جینزکے اُن حصوں پرلگائے جاتے ہیں جہاں کپڑے پرسب سے زیادہ کھچاؤ یا دباؤ پڑتا ہے تاکہ جینزکو پھٹنے سے بچایا جا سکے یہی وجہ ہے کہ ان بٹنوں کو “ریفٹ” (Rivet) کہا جاتا ہے اوریہ جینزکی مضبوطی کی علامت بن گئے ہیں۔
جینزکی ایجاد کی کہانی بھی خاصی دلچسپ ہے، 1870ء کی دہائی میں مزدورطبقہ جینزپہنا کرتا تھا جو جلدی پھٹ جاتی تھی۔
ایک مزدورکی بیوی نے درزی جیکب ڈیوس سے درخواست کی کہ وہ ایسی پینٹ تیارکرے جو مضبوط ہو اس پر جیکب ڈیوس نے جینزکے کمزورحصوں پردھاتی بٹن لگانے کا خیال پیش کیا۔
یہ ڈیزائن بہت مقبول ہوا اورڈیوس نے کاروباری شخصیت لیوی اسٹراس کے ساتھ مل کر 1873ء میں اسے رجسٹرڈ کروا لیا۔
کیا مصنوعی ذہانت انسانوں سے زیادہ بجلی استعمال کرتی ہے؟
وقت کے ساتھ یہ پینٹ عام فیشن کا حصہ بنی اور1960ء کی دہائی میں “جینز” کے نام سے مشہورہو گئی ایک ایسی ایجاد جوآج بھی دنیا بھرمیں مقبول ہے۔
