پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی(sohail afridi) کا تعلق قبائلی ضلع خیبر سے ہے۔
سہیل آفریدی پی کے 70 ضلع خیبر سے پہلی بار ایم پی اے منتخب ہوئے،انہوں نے بی ایس سی اکنامکس کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔
علی امین گنڈا پور مستعفی،سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد
صوبائی کابینہ میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے تعمیرات و مواصلات رہے،سہیل آفریدی کو گزشتہ ہفتے وزیر کا درجہ دیکر ہائر ایجوکیشن کا محکمہ تفویض کیا گیا تھا۔
زمانہ طالب علمی سے سہیل آفریدی انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے بھی وابستہ رہے۔
