اندور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقی بیٹر تزمین برٹز نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران بیٹر تزمین برٹز نے15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل کر نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
تزمین برٹز ویمنز کرکٹ میں کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والی کھلاڑی بن گئیں۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں تزمین برٹز نے نیوزی لینڈ کے خلاف سال 2025 کی پانچویں ون ڈے سنچری اسکور کی۔ جبکہ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی ساتویں سنچری تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سدرہ امین کا اعزاز، دنیا کی 10 بہترین بلے بازوں میں شامل ہو گئیں
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھارت کی سمرتی مندھانا کے پاس تھا۔ جنہوں نے 2024 میں اور پھر رواں سال 4 سنچریاں اسکور کیں۔
