ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سونے کے فی تولہ نرخ میں گزشتہ روز بھی 5400 روپے کا اضافہ ہوا تھا، آج قیمت مزید بڑھ گئی ہے۔
سونے کے فی تولہ نرخ میں 1500 روپے کا مزید اضافہ ہونے سے فی تولہ قیمت 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری، وفد رواں ہفتے پاکستان آئے گا
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے نرخ 1286 روپے بڑھنے سے قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 319 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ہوا ہے، سونا 15 ڈالر مہنگا ہونے سے فی اونس قیمت 3955 ڈالر ہو گئی ہے۔
ماہرین نے سونے کے نرخوں کے بارے میں کہا ہے کہ رواں سال قیمت میں 51 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، ماہرین نے مرکزی بینکوں کی بڑی خریداری، گولڈ ایکسچینج فنڈز کی مانگ میں اضافے، کمزور ڈالر اور عالمی تجارتی و جغرافیائی کشیدگی کو سونا مہنگا ہونے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔
