بی سی سی آئی نے روہت شرما کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کی جگہ اب شبھمن گل کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی ہے جب کہ وہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بھی ہوں گے۔
شبھمن گل تین میچوں کی آسٹریلیا سیریز میں روہت شرما کی جگہ کپتانی سنبھالیں گے، یہ ان کی ون ڈے ٹیم کی پہلی کپتانی ہوگی، پہلے وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان ہو گیا
بی سی سی آئی نے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، روہت شرما کو کپتانی سے ہٹانے کے باوجود ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، شریاس ائیر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
