جکارتہ: انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی انڈونیشیا کے علاقے میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 163 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان کے امکانات کم ہیں۔
انڈونیشیا بحرالکاہل کے زلزلہ پیما خطے “رِنگ آف فائر” میں واقع ہے جہاں زلزلے اور آتش فشانی سرگرمیاں معمول کی بات ہیں۔
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ
ماضی میں یہاں بڑے زلزلے اور سونامی تباہی کا باعث بن چکے ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔