قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے کئی نکات کی وضاحت ضروری ہے۔
الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہ غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلا پر بات ہونی چاہیئے۔ پیر کو جو منصوبہ پیش کیا گیا وہ اصولوں کی ایک فہرست تھی جس کی تفصیلات پر مذاکرات ضروری ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی جنرلز سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف
قطری وزیراعظم مزید کہا کہ امید ہے تمام فریقین منصوبے کو تعمیری انداز میں دیکھیں گے، غزہ میں فلسطینی انتظامیہ پر امریکا کے ساتھ بات چیت کی جائے گی، اس کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں، امید ہے فریقین جنگ خاتمے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے معافی مانگ کر کوئی احسان نہیں کیا یہ ہمارا بنیادی حق تھا۔ ہمارا اولین مقصد جنگ روکنا ہے، حماس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منصوبے کا جائزہ لینے کا وعدہ کیا ہے۔
پاکستان، سعودی عرب سمیت 8 اسلامی ممالک کا ٹرمپ منصوبے کا خیرمقدم
انہوں نے بتایا کہ آج غزہ ثالثی اجلاس میں مصراور ترکیے کے حکام بھی شریک ہوں گے، منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے، ہم ایسا راستہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔
