محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال متنوع رہے گی، ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ نے پیشگوئی کی ہے کہ پنجاب کے جنوبی اضلاع بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر بارش ہو گی۔
ادھر سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جن میں بینظیر آباد، لاڑکانہ، دادو، عمر کوٹ، تھرپارکر، بدین، سانگھڑ، مٹھی، میرپورخاص، ٹنڈو اللہ یار اور ٹنڈو محمد خان شامل ہیں۔
4اکتوبر سے بارشوں کے نئے سپیل کی پیش گوئی
کراچی، حیدرآباد، خیرپور، جامشورو، سجاول اور ٹھٹھہ میں بھی بارش کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسم عمومی طور پر خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ماہرین موسمیات کی ریکارڈ توڑ سردی کی پیشگوئی، سخت موسم میں کیا کریں، کیا نہ کریں
